وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری ??ورڈ ??ور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ??ب زیادہ آسان اور پرکشش بنا دی گئی، ڈسکوز کی نجکاری کے امور کو حتمی شکل دی جائے۔
وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری ??ورڈ ??ور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس م??ں مختلف اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے امور پر غوروخوض کیا اور اہم سفارشات پیش کی گئیں۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے 229ویں اجلاس م??ں گزشتہ بورڈ ??جلاس کی کاروائی کی بھی منظوری ??ی گئی، وفاقی وزیر پرائیویٹائزیشن عبدالعلیم خان کی نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
بورڈ ??جلاس م??ں پرائیویٹائزیشن ک?? لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری ??میت اہم تکنیکی امور پر ہونیوالی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نے کہا کہ اداروں کی نجکاری قوانین و ضوابط کے مطابق ہونا ہے، خلاف ضابطہ کچھ بھی نہیں ہو سکتا، ادارو ں کی نجکاری کا مقصد ملکی خزانے پر مستقل پڑنے والے بوجھ سے نجات دلانا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کی نجکاری ک?? لیے گزشتہ کارروائی کی روشنی میں بہتر اور مختلف حکمت عملی اور نئی سفارشات پر غورکیا گیا، پی آئی اے کی نجکاری ??ب زیادہ آسان اور پرکشش بنا دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی نجکاری کے لئے وزارت توانائی سے ایک ہفتے میں امور کو حتمی شکل دے دی جائے۔