پی ٹی آئ?? رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے، کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئ??ن کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ معاملہ اب تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے، ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ 26نومبر کو گرفتار کیے گئے، انہیں 9مئی کے مقدمات میں نامزد کی?? جا رہا ہے۔ جوڈیشل سسٹم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی?? جا رہا ہے۔ ہمیں آئ??ن اور قانون کے مطابق چلنا ہے، مذاکرات ہم کسی کے ساتھ بھی کرن?? کو تیار ہیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ بانی چیئرمین کو جوڑنے کی کوشیش کی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئ?? سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی راہدرای ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی، جس میں عدالت نے انہیں 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔
علاوہ ازیں سلمان اکرم راجا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے سلمان اکر??م راجا کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی اور انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔